لاہور (پی این آئی)لاہور سمیت پنجاب بھر میں اسموگ کی شدت میں کمی کے بعد تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ، محکمہ ماحولیات نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا .
محکمہ ماحولیات کے مطابق تمام تعلیمی ادارے 20 نومبر 2024 سے کھلیں گے، فزیکل کلاسز کے ساتھ تدریسی عمل بحال ہوگا ،اسکول کھلنے کا وقت صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں ہوگا، اس حوالے محکمہ ماحولیات کی جانب سے نوٹی فکیشن کردیا گیا ہے۔جاری نوٹی فکیشن کے مطابق طلبہ اور اساتذہ کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا، اسکولوں میں بیرونی کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی،ٹریفک کے دباؤ سے بچنے کے لیے کلاس وائز اسکول کی چھٹی کا وقت متعین کرنے کی ہدایت کی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب حکومت نے لاہور اور ملتان ڈویژن کے سوا تمام اضلاع میں تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا، اس حوالے سےطلبہ اور اساتذہ کے لئے اہم ہدایات بھی جاری کی گئیں جن کے مطابق طلبہ ، اساتذہ سمیت تمام اسٹاف ماسک پہنے گا، آوٹ دوڑ تمام سرگرمیاں نئے نوٹی فکیشن کے جاری ہونے تک بند رہیں گی۔ٹریفک سے بچنے کے لئے چھٹی کے مختلف اوقات کار مقرر کئے جائیں گے، تعلیمی اداروں میں صبح 9 بجے سے پہلے کوئی سرگرمیاں شروع نہیں کی جائے گی،حکومت پنجاب کی جانب سےسکول انتظامیہ کو ان احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کا کام سونپا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں