اسلام آباد (پی این آئی)سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 24نومبر کو کوئی رہائی نہیں ہورہی کیونکہ بانی پی ٹی آئی کو بچانے کیلئے کوئی مخلص لوگ نہیں، سب کمپرومائز لوگ پارٹی میں موجود ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ 24 نومبر کو کچھ نہیں ہونا، پی ٹی آئی قیادت اندرون خانہ لیٹی ہوئی ہے، یہ ڈرامے بازی عمران خان کی رہائی کے لیے ہورہی ہے مگر عمران کا سودا کرکے پی ٹی آئی کے لوگ ریلیف لے رہے ہیں، احتجاج میں 50 ہزار آئیں یا 50 لاکھ لوگ کوئی فرق نہیں پڑے گا، 25 نومبرکو بانی پی ٹی آئی پرفرد جرم عائد ہونی ہے اس لیے 24 کے احتجاج کی کال دی گئی ہے۔
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ انڈر گراؤنڈ تو بات ہورہی ہے، پی ٹی آئی میں دھڑیں ہیں، اور پارٹی میں مخصوص ٹولہ اور ان کے بچے پیسے کما رہے ہیں، یہ بانی پی ٹی آئی کے لیے مشکلات کھڑی کررہے ہیں، پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کہیں موجود نہیں سوائے خیبرپختونخوا کے، یہ سب پیروں میں پڑے ہوئے ہیں، 24 نومبر والا معاملہ پانی کا بلبلہ بننے جارہاہے، 24نومبر کو کوئی رہائی نہیں ہورہی، کوئی ایم این اے ایم پی اے 50 لوگ بھی نہیں لاسکے گا، بانی پی ٹی آئی کو بچانے کیلئے کوئی مخلص لوگ نہیں، سب کمپرومائز لوگ پارٹی میں موجود ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں