وی پی این پر پابندی کا معاملہ، حافظ طاہر محمود اشرفی کا ردِ عمل بھی سامنے آ گیا

وی پی این پر پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کا مؤقف بھی آ گیا ۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ انارکی پھیلانے والے ملک دشمن ہیں۔وی پی این پر پابندی لگانے یا نہ لگانے کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے۔ بعض عناصر انتشار اور نفرت پھیلانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ملک دشمن عناصر کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وی پی این پر پابندی لگانے یا نہ لگانے کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں