پنجاب حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

لاہور(پی این آئی)شاہ پورکانجراں مویشی منڈی کو ماڈل منڈی بنانے کیلئے سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز پی سی ایم ایم ڈی سی، ابراہیم طارق شفیع نے ماڈل مویشی منڈی کی سنگ بنیاد رکھا ۔ ماڈل مویشی منڈی شاہ پورکانجراں لاہور کو 6 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ مویشی منڈی کو جدید طرز پر بنانے کے لیے FWO کو ٹھیکہ دیا گیا تاکہ شفافیت کو برقرار رکھا جائے۔ ماڈل مویشی منڈی شاہ پورکانجراں کو بنانے کی کل لاگت ساڑھے چار ارب روپے آئے گی۔ پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے زیر انتظام پنجاب کی مویشی منڈی شاہ پورکانجراں کو ماڈل مویشی منڈی بنانے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔

مویشی منڈی میں جدید طرز کے شیدز لگائے جائیں گے۔ مویشی منڈی میں کشادہ کار پارکنگ سٹینڈ کی جگہ مختص کی گئی ہے۔ ماڈل مویشی منڈی میں ایڈمن آفیسر بلاک، مسجد، بیت الخلا، ہوٹلز تعمیر کیے جائیں گے۔ ماڈل مویشی منڈی میں کوڑینٹائن سینٹر بنائے جائیں گے۔ پنجاب کی سب سے بڑی مویشی منڈی کے جدید طرز پر بننے سے پارکنگ مسائل کا خاتمہ ہوگا اور لائیو اسٹاک سے منسلک شہریوں کو جدید ترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اس ماڈل مویشی منڈی کا تصور برازیل کے ماڈل سے لیا گیا ہے، جس میں مویشی شوز کے لیے ایک مویشی ارینا بھی شامل کیا جائے گا۔ ماڈل مویشی منڈی کے بننے سے نہ صرف لاہور کی عوام مستفید ہوگی بلکہ دوسری جانب میٹ ایکسپورٹرز کو بھی فائدہ حاصل ہوگا، جس سے پاکستان کے زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں