پشاور (پی این آئی )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ہم پی آئی اے خریدیں گے چاہے اس کی بولی جہاں تک بھی جائے۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہماری حکومت پی آئی اے خریدے گی اور اسے اسی نام پی آئی اے سے چلائے گی۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جہاں تک بھی بولی جائے گی دیں گے مگر انہیں پی آئی اے خریدنے نہیں دیں گے، قوم کے سامنے آچکا ہے کہ ان کی نیت کیا تھی، یہ لوگ بالواسطہ خود ہی اونے پونے پی آئی اے خرید رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ آچکی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے سوا کسی صوبے نے آئی ایم ایف کا ہدف حاصل نہیں کیا۔
واضح رہے کہ چند دن قبل پی آئی اےکی خریداری کے لیے واحد بولی دہندہ کمپنی نے رقم میں اضافے سے انکار کر دیا تھا۔نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی کم از کم قیمت 85 ارب 3 کروڑ روپے رکھی تھی جبکہ بولی دینے والی واحد کمپنی نے 50 فیصد حصص خریدنے کے لیے 10 ارب روپے کی بولی لگائی۔بعد ازاں خیبر پختونخوا اور پنجاب حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی کے اعلانات سامنے آئے او ر خیبر پختونخوا حکومت نے وفاقی وزیر نجکاری کو خط لکھ کر کہا کہ وہ 10 ارب روپے کی بولی سے زیادہ کی بولی دینے کیلئے تیار ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں