صوابی جلسہ منسوخی سے متعلق چیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا بڑا بیان

بونیر (پی این آئی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ 9 نومبر کو صوابی میں ہونے والا جلسہ منسوخ نہیں ہوا بلکہ بڑا جلسہ کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہرنے کہا کہ پارٹی میں اختلاف رائے موجود ہےلیکن کوئی اختلاف یا فارورڈ بلاک نہیں، عمران خان کی قیادت میں مکمل متحد اور منظم ہے، ان کی مشاورت کے بغیر پارٹی میں کوئی اختیارات استعمال نہیں کرسکتا، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ صوبائی جلسہ حکومتی ظلم اور مہنگائی کے خلاف ہے، جب کہ اس جلسے کا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے لائحہ عمل طے کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے 26 ویں آئینی ترمیم میں اہم کردار ادا کیا۔ ہمارا ان کے ساتھ اچھا تعلق ہے جو جاری رہے گا۔ انتظار پنجوتھا کی رہائی کے موقع پر غیر انسانی سلوک ظلم ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں