وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں طلباء یونین بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔
پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ طلباء ہمارے ملک کا حصہ ہیں، اس ملک کی پہچان نوجوانوں سے ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں ہم نوجوانوں کی فلاح کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے فیصلے خود کرنے ہیں، اس کے لیے حقیقی آزادی ضروری ہے، پاکستان میں آئین کی پاسداری اور قانون کی عمل داری چاہتے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آپ لوگوں کے درمیان میں ہوں، ہر شعبے کے اندر بھاگ دوڑ آپ نوجوان سنبھالیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارا ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے، صوبے میں بہت جلد سرمایہ کاری بحال کریں گے، محنت کرنی چاہیے کیونکہ محنت کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں