فیصلہ کن ٹاکرا آج سے راولپنڈی میں شروع

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج سے راولپنڈی میں شروع ہوگا، دونوں ٹیموں میں تین تین اسپنر شامل کیے گئے ہیں۔

گھومتی گیندوں سے ایک دوسرے کو گھمانے کا عزم، دونوں ٹیموں نے گزشتہ روز پنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس کی۔پاکستان کے کوچ جیسن گلیسپی، کپتان شان مسعود اور انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے پچ کا معائنہ کیا۔پاکستان کیلئے ساجد خان، نعمان علی اور زاہد محمود اصل ہتھیار ہوں گے جبکہ عامر جمال اور سلمان علی آغا بیٹنگ اور بولنگ کی دہری ذمہ داری نبھائیں گے۔بیٹنگ آرڈر میں کپتان شان مسعود، عبداللّٰہ شفیق، صائم ایوب، کامران غلام، سعود شکیل اور محمد رضوان شامل ہیں۔

پچ کو مد نظر رکھتے ہوئے انگلش ٹیم میں بھی تین اسپیشلسٹ اسپنرز جیک لیچ، شعیب بشیر اور ریحان احمد کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ملتان میں سیریز کا کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ انگلینڈ کے نام رہا تھا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ پاکستان نے جیتا تھا۔میچ جیو سوپر سے براہ راست دکھایا جائے گا۔ ٹیسٹ میچ سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔جمعرات کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوا اور اب سے کچھ دیر پہلے تک انگلینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان 80 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کو اننگز کے آغاز پر پہلی کامیابی اوپنر زیک کرولی کو آؤٹ کر کے ملی جو نعمان علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے سپنر ساجد نے اولی پوپ کو تین اور جو روٹ کو پانچ رنز پر آؤٹ کر دیا۔راولپنڈی میں کھیلے جانے والے اس میچ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کرنے والے ابتدائی گیارہ کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔اس میچ میں پاکستان کی قیادت شان مسعود کر ر ہے ہیں، جبکہ کامران غلام، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، نائب کپتان سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔تین میچوں کی اس سیریز میں دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دی، جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے کم بیک کرتے ہوئے انگلینڈ کو ہرا دیا۔تیسرے میچ کا نتیجہ سیریز کا فیصلہ کرے گا۔دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے کہا تھا کہ تیسرے ٹیسٹ میچ میں پہلے بیٹنگ کریں گے تاکہ پچ کو سمجھ سکیں، کیونکہ راولپنڈی کی پچ پہلے چند روز اچھی ہوگی۔ اس بار دو فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بین سٹوکس نے کہا تھا کہ ’بولنگ شروع کردی ہے، ملتان ٹیسٹ میچ میں بولنگ کروانے کے بعد اچھا محسوس کررہا ہوں، ٹریننگ میں بھی 2 سپیلز کروائے ہیں، امید کرتا ہوں کہ ملتان ٹیسٹ کی نسبت راولپنڈی ٹیسٹ میں بہتر بولنگ کروا پاؤں گا۔‘اس سے قبل راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی پچ کو خشک کرنے کے لیے صنعتی سائز کے پنکھے، آؤٹ ڈور ہیٹر اور ونڈ بریکرز کا استعمال کیا گیا۔اتوار کو گراؤنڈ سٹاف نے پچ کے دونوں اطراف تین بڑے ہیٹر اور ایک صنعتی سائز کا پنکھا نصب کیا تھا جن کی مدد سے پچ کو خشک کیا جا رہا تھا۔ ساتھ ہی ساتھ پچ پر وینڈ بریکر بھی نصب کیے گئے تھے تاکہ گرم ہوا پچ کی سطح سے باہر نہ نکل سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close