سرکاری ادارہ جس نے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا؟

آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) نے لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی سال 24-2023ء کی آڈٹ رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ایل ڈی اے نے کمرشلائزیشن فیس اکٹھی نہ کرکے 7 ارب روپےکا نقصان کیا جبکہ قبضہ نہ چھڑوانے سے 5 ارب 90 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔اے جی پی کی رپورٹ کے مطابق ایل ڈی اے نے حکومتی واجبات کی مد میں 90 کروڑ روپے سے زائد کی وصولی نہیں کی۔آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایل ڈی اے نے جائیداد مالکان سے زائد رقبے کی لاگت کے 36 کروڑ روپے سے زائد بھی وصول نہیں کیے ہیں۔

اے جی پی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ایل ڈی اے نے ترقیاتی کاموں کی عدم تکمیل اور جرمانے کی مد میں 14 کروڑ روپے کی ریکوری نہیں کی ہے۔آڈٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایل ڈی اے متاثرین کو زمین معاوضےکی دگنی ادائیگی سے 21 کروڑ روپے کا نقصان ہوا جبکہ رہائشی املاک کے تجارتی استعمال کے جرمانے کی 5 ارب 40 کروڑ کی وصولی نہیں کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close