اہم پی ٹی آئی رہنما کیلئے بری خبر آ گئی

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے تحریکِ انصاف کے رہنما عامر مغل کی 2 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارج کر دیں۔

جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے پی ٹی آئی کے رہنما کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

دورانِ سماعت عامر مغل انسداد دِہشت گردی عدالت پیش نہیں ہوئے، ان کی جگہ ان کے وکیل سردار مصروف عدالت میں پیش ہوئے۔

انسداد دِہشت گردی عدالت کے جج نے پی ٹی آئی کے رہنما کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں عدم پیروی کی بنا پر خارج کر دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close