ٹنڈو الہیار: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی سے احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل کردی۔
ٹنڈو الہیار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئینی ترامیم پر جو چیزیں ہم نے مسترد کیں وہ واپس ہوچکی ہیں، جو مسودہ حکومت کی طرف سے لایا گیا تھا ہم نے مسترد کردیا تھا، اس مسودے سے عدلیہ کمزور ہوجاتی اور انسانی حقوق تباہ ہوجاتے تاہم مسودے پر کافی ہم آہنگی ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں اس لیے نہیں کہ عوام کے مفاد کے خلاف قانون پاس کریں، بلاول بھٹو، نوازشریف اور پی ٹی آئی کی قیادت سے ملاقات کروں گا، 18ویں ترمیم میں بھی ہمیں 9 مہینے لگ گئے تھے، آج کیا مسئلہ ہے جو ہم پر جلدی مسلط کی گئی ، ہم اتفاق رائے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
مولانافضل الرحمان نے پی ٹی آئی سے اپیل کیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس تک احتجاج ملتوی کریں، پہلے بھی مظاہرے کے نتائج اچھے نہیں آئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں