گنڈاپور نے پھر دہمکی دے دی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی پھر اسلام آباد پر چڑھائی کی دھمکی دیدی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کے پی ہاؤس سے پشاور پہنچنے تک کی داستان سنادی، کہا آئی جی اسلام آباد کو ہٹاؤ ۔ ورنہ پھر اسلام آباد پر دھاوا بولیں گے۔ وفاق تیار رہے، ہم آرہے ہیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا نے کہا کہ ان کو سمجھ آگئی ہے کہ ہم کہاں تک جاسکتے ہیں۔ نظریے کے خلاف چلنے والوں کو منافق قرار دیا۔ کہا منافقوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، انکوخداغرق کرے۔

دوسری جانب آئینی ترامیم کے خلاف اور بانی کی رہائی کا مشن کےسلسلے میں تحریک انصاف نے ایک بار پھر احتجاج کی کال دے دی، شیڈول کے مطابق گیارہ سے چودہ اکتوبر تک ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج ہوگا ۔ تحریک انصاف 11 اکتوبر کو ملتان اور ساہیوال جبکہ 12 اکتوبر کو گوجرانوالہ اور سرگودھا میں احتجاج کرے گی ۔ 13 اکتوبر کو ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں احتجاج ہوگا ۔ 14 اکتوبر کو لاہور اور فیصل آباد میں احتجاج کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close