سال کا آخری سورج گرہن، کب اور کہاں دیکھا جائے گا؟

رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن آج رات شروع ہو گا جو پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سورج گرہن جنوبی اور شمالی امریکا ،پیسفک، اٹلانٹک اور انٹارکٹیکا میں دیکھا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ 2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب سورج کو گرہن لگے گا مگرسورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔سورج گرہن کا آغازآج پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 43 منٹ پر ہوگا اور رات 2 بج کر 47 منٹ پر سورج گرہن ختم ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں