شہباز شریف امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی سے کیوں نہ مل سکے؟

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ امریکا کے دوران کچھ مصروفیات کو عملی جامہ نہ پہنایا جا سکا۔

ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم کے امریکی میڈیا کوانٹرویو اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کا طے شدہ پروگرام منسوخ کرنا پڑ گیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم کی پاکستانی کمیونٹی کے منتخب افراد سے ملاقات کی منظوری نہیں دی گئی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد ہوٹل پہنچے اور وہاں سے لندن روانہ ہوگئے، وزیراعظم کے ساتھ سفر کرنے والے افراد کا سامان پہلے ہی ائیرپورٹ لے جایا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف امریکا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن پہنچ چکے ہیں جہاں وہ تین سے چار روز قیام کریں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کیا جبکہ برطانوی ہم منصب کئیر اسٹارمر سمیت کئی اہم عالمی شخصیات سے بھی ملاقات کیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں