موبائل فون سروس بند، بڑی خبر آگئی‎

راولپنڈی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث کل راولپنڈی میں موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

24 نیوز کے مطابق کل انتظامیہ کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان بھی متوقع ہے ،موٹر وے ایم ون ایم ٹو کو بھی بند رکھا جائے گا ،چکری ، باہتر، ٹیکسلا ، اے ڈبلیو ٹی سے بھی شاہراؤں کو بند کیا جائے گا ،جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس معطل رہنے کا بھی امکان ہے، لیاقت باغ کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائیگی، مری روڈ کو کنٹینرز لگا کر بند بھی کئے جانے کا امکان ہے ،کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کیا جا سکتا ہے ،بانی پی ٹی آئی نے راولپنڈی جلسہ منسوخ کرکے احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close