پی ایس ایل 10 آئی پی ایل سے متصادم ہوگا، بڑا انکشاف

لاہور (پی این آئی ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی 2 مرتبہ کی چیمپئین ٹیم لاہور قلندرز کے سی ای او ثمین رانا نے چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے 10ویں ایڈیشن کی تبدیلیوں پر اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔

نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں لاہور قلندرز کے سی ای او ثمین رانا نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے پہلی بار پی ایس ایل اپنے معمول کے ٹائم فریم میں نہیں ہوگا اور تاریخوں کو آگے بڑھائے جانے کا امکان ہے تاہم ہمیں خوشی ہے کہ آئی سی سی ایونٹ پاکستان واپس آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں طویل عرصے بعد ہوم گراؤنڈ پر شائقین مختلف ٹیموں کے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔ سی ای او لاہور قلندرز نے کہا کہ 10واں ایڈیشن پہلی بار آئی پی ایل کے ساتھ ٹکرائے گا تاہم کوشش کررہے ہیں آئی پی ایل میں شریک نہ ہونے والے بڑے کرکٹرز کی پی ایس ایل میں شرکت یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کیلئے براہ راست کھلاڑیوں کیساتھ معاہدے موضوع ہوں گے اس سے وہ تمام میچز پاکستان میں کھیلیں گے۔ قبل ازیں چند ماہ پہلے پاکستان سپر لیگ 10 کے پلے آف انگلینڈ میں کرانے کی تجویز زیر بحث آئی تھی۔ ثمین رانا نے پی ایس ایل کو پاکستان لانے کے لیے دی گئی اہم قربانیوں کا حوالہ دیتے ہوئے پلے آف کو بیرون ملک منتقل کرنے پر سخت تحفظات کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں