کمر میں درد، لندن میں شہباز شریف کا طبی معائنہ

وزیراعظم شہباز شریف کا پارلیمنٹ ہارلے اسٹریٹ کی کلینک میں طبی معائنہ کیا گیا۔

وزیراعظم کی کمر میں درد سے متعلق شہباز شریف کا طبی معائنہ ان کے ذاتی معالج نے کیا، کمر میں درد سے متعلق ان کا طبی معائنہ دو گھنٹے تک جاری رہا۔وزیراعظم شہباز شریف نے اتوار کو صرف ایک ملاقات کی، وہ کچھ دیر بعد امریکا جانے کیلئے لوٹن ایئرپورٹ روانہ ہوں گے۔شہباز شریف امریکا میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیراعظم نے اتوار کا روز لندن میں اپنی رہائش گاہ پر ہی گزارا۔

اس سے قبل ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کےلیے نیویارک روانہ ہورہا ہوں۔وزیر اعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ نیو یارک میں انتہائی مصروف وقت گزرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں