راول ڈیم پانی سے بھر گیا، عوام کیلئے اہم اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) راول ڈیم بھرجانے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

راول ڈیم میں میں پانی کے ذخائر کی سطح 1752 فٹ تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد انتظامیہ نے ڈیم کیاسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، راول ڈیم کے اسپل ویز آج (پیر کو) صبح 6 بجے کھولے جائیں گے۔اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے احتیاطی تدابیر جاری کی گئی ہیں اور شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ ندی نالوں کی جانب جانے سے اجتناب کریں اور نشیبی علاقوں کے مکین احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فی الفور 16 پر رابطہ کریں، مال مویشی کو بروقت محفوظ مقام پر منتقل کر لیا جائے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کی تیاری مکمل ہے اور ندی نالوں اور پلوں کی سخت مانیٹرنگ جاری رکھی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں