جنوبی وزیرستان، پولیس وین پر وین بم حملہ

جنوبی وزیرستان کے وانا رستم بازار میں کریکوٹ روڈ پر پولیس وین کو ریموٹ کنٹرول بم کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں 11 افراد زخمی ہو گئے۔اس حوالے سے ایم ایس ڈاکٹر حماد محمود کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے 11 افراد کو اسپتال لایا گیا ہے۔ ڈاکٹر حماد محمود نے بتایا کہ زخمیوں میں عام شہری اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں