معروف نیوز اینکر کار حادثے میں جاں بحق

کراچی(پی این آئی)ٹریفک حادثے میں آج نیوز کے سابق نیوز اینکر عبداللہ جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شارع فیصل آواری ٹاور کے قریب کار حادثے میں جاں بحق جوان کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے عبداللہ آج نیوز کے سابق نیوز اینکر تھے۔ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثے کے بعد عبداللہ کی لاش اسپتال میں منتقل کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں