انتہائی افسوسناک خبر۔۔ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، ہلاکتیں

یاموسوکرو(پی این آئی) آئیوری کوسٹ کے بحر اوقیانوس میں فرانسیسی فوج کا ساز و سامان لے جانے والا چارٹر کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک کارگو طیارہ ہفتے کو آئیوری کوسٹ کے عابدجان میں بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے بعد بحر اوقیانوس میں گر کر تباہ ہو گیا۔طیارہ ساحل پر گر کر دو حصوں میں ٹوٹ گیا۔ ملبے سے 4 لاشیں نکالی گئیں جب کہ 2 افراد شدید زخمی ہیں جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں 2 فرانسیسی فوجی بھی شامل ہیں۔آئیوری کوسٹ میں فرانسیسی افواج کے ترجمان نے بھی بتایا کہ کم از کم 6 افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم انھوں نے ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں