کراچی(پی این آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ غریب عوام کو بجلی کےبلوں میں مستقل ریلیف دیاجائے، سندھ حکومت چاہتی ہےکہ500 یونٹس استعمال کرنیوالےصارفین کوریلیف جائے۔
کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت میں توانائی سےمتعلق اجلاس ہوا، وفاقی وزیرتوانائی اویس خان لغاری نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا اجلاس میں کہنا تھا کہ چاہتےہیں کہ وفاقی حکومت غریب صارفین کوریلیف دے، وفاقی حکومت ایساریلیف دےتاکہ پورےملک کی غریب عوام مستفیدہوسکے، وفاقی وزیرتوانائی نے جواب میں کہا کہ عارضی ریلیف کیلئےکام کر رہے ہیں۔
سید مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر توانائی سے مکالمہ میں کہا کہ غریب عوام کو بجلی کےبلوں میں مستقل ریلیف دیاجائے،ہمیں اپنی توانائی کی پیداواری قیمت کوکم کرناہوگا،اگر پیداواری قیمت کم ہوتی ہے توعوام کوریلیف ملےگا، اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ہم ریلیف کا فارمولا بناکرصوبوں سےشیئرکریں گے، وزیراعلیٰ سندھ اپنی تجاویزہم سےشیئرکریں۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت چاہتی ہےکہ500 یونٹس استعمال کرنےوالےصارفین کوریلیف جائے،بجلی کی پیداوار اب ضرورت سے زیادہ ہے، بجلی کی ضرورت سےزیادہ پیداوارہےتوٹیرف سلیب ختم کرنےچاہئیں،بجلی زیادہ استعمال کےاوقات تب ہونےچاہئیں جب بجلی کی طلب پیداوارسےزیادہ ہو۔
وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی وزیرتوانائی اویس خان لغاری کو تجویز میں کہا کہ ٹیرف کےتمام سلیب ختم کردینےچاہئیں، سلیب کےخاتمے سےسب کوایک قیمت پربجلی ملےگی، وفاقی وزیرتوانائی اویس خان لغاری نے کہا کہ وفاقی حکومت چاہتی ہےکہ بجلی کےبلوں میں ریلیف دیاجائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں