سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوگیا

اسلام آباد (پی این آئی)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 62 ہزار روپے ہوگئی۔ 10گرام سونے کا بھاؤ 172 روپے اضافے سے 2 لاکھ 24 ہزار 623 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 492 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں