عمران خان کو جلسہ کیوں منسوخ کرنا پڑا؟ پی ٹی آئی رہنما نے ساری تفصیلات بتا دیں

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی رہنماء سینیٹر ہمایوں مہمندنے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آئندہ کوئی جلسہ منسوخ نہ کرنے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی بات آخری بار مان رہے ۔

میڈیا کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء سینیٹر ہمایوں مہمندکا کہنا ہے کہ انتظار پنجوتھہ کا میسج آیا کہ آپ کے نام کی اجازت مل گئی ہے، انتظار پنجوتھہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آجائیں، انتظار پنجوتھہ کو اجازت کے باوجود اڈیالہ جیل کے اندر نہیں جانے دیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا کہ حکومت کو میری طرف سے فائنل وارننگ دے دو،حکومت کی بات آخری بار مان رہے ہیں، اس کے بعد کوئی جلسہ منسوخ نہیں کریں گے۔ آج کا جلسہ منسوخ کرنے کا فیصلہ عمران خان نے خود کیا، بانی پی ٹی آئی کو جو معلومات دی گئیں اس بنیاد پر انہوں نے جلسہ منسوخ کیا۔ اسی طرح قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ میں کسی وقت بھی گرفتار ہو سکتا ہوں۔

عمر ایوب نے یہ بات امین الحق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ میری عدالت میں پیشی ہے اور میں وہ پیشی چھوڑ کر یہاں آیا ہوں کیونکہ آج قومی نوعیت کا معاملہ زیرِ غور ہے۔ وزیرِ مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ اور چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن بھی اس اجلاس میں شریک تھے۔ عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اطلاعات ہیں کہ حکومت جلسے کی آڑ میں انتشار پھیلانے کی سازش کررہی ہے، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر اسلام آباد جلسے کی تاریخ تبدیل کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close