خیبرپختونخوا میںپی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے ، اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے کی کہانی سامنے آگئی

پشاور (پی این آئی)خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس پی ٹی آئی کے اندورنی اختلافات کی نذر ہوگیا۔آج پیر کو ہونے والا صوبائی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق اسمبلی اجلاس 26 اگست کو ہوگا۔اس حوالے سے پارٹی ذرائع نے بتایا کہ اسمبلی میں ممکنہ طور پر وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے خلاف چارج شیٹ پیش کرنے کی وجہ سے اسمبلی اجلاس ملتوی کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ شکیل خان کے معاملے پر شکیل خان گروپ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، شکیل خان نے اسمبلی فلور پر حقائق بیان کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل خیبر پختونخوا کے وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس شکیل خان نے اپنی ہی جماعت کی خیبر پختونخوا حکومت پر کرپشن کے الزامات لگا کر عہدے سے استعفی دے دیا تھا تاہم وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ شکیل خان نے استعفی نہیں دیا بلکہ انہیں برطرف کیا گیا ہے۔ مستعفی ہونے والے صوبائی وزیر شکیل خان کے بعد ممبر قومی اسمبلی جنید اکبر کو وزیراعلی کے فوکل پرسن کے عہدے سے بھی ہٹایا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں