شیخ رشید کیلئے بُری خبر آگئی

کراچی (پی این آئی)حکومت سندھ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف تھانہ موچکو میں درج مقدمہ ختم کرنے کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

اپیل میں مو¿قف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جا سکتا، ہائی کورٹ نے شیخ رشید کے بلاول بھٹو کے خلاف نازیبا جملوں کو نظرانداز کیا۔مزید کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ ہیں، تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ نازیبا کلمات پولی کلینک ہسپتال اسلام آباد میں ادا کئے گئے۔اپیل کے مطابق عدالت نے نظرانداز کیا کہ نازیبا کلمات سے اس کی حدود کے باہر بھی لوگوں کی دل آزاری ہوئی، وقوعہ تھانہ آبپارہ کی حدود میں ہوا لیکن کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا، ضابطہ فوجداری کے تحت وقوعہ کے اثرات دیگر علاقوں میں ہونے پر بھی مقدمہ درج ہوسکتا ہے۔اپیل میں مو¿قف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کرتے ہوئے مقدمہ ختم کرنے کا حکم دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں