میوزک کنسرٹ میں بھگدڑ مچ گئی، بڑی تعداد میں ہلاکتیں

کنسہاسا (پی این آئی)جمہوریہ کانگو کے دارالحکومت کے سٹیڈیم میں میوزک کنسرٹ کے دوران بھگدڑ مچنے سے 7 افراد ہلاک متعدد زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سٹیڈیم میں گلوکار ’مائیک کالمبائی ‘کو سننے کے لیے ان کے 30 ہزار سے زائد مداح موجود تھے،یہ وہی سٹیڈیم ہے جہاں ایک فٹبال میچ کے دوران بھگدڑ میں 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے,عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق داخلی اور خارجی دروازوں پر بھیڑ جمع تھی ,اسی دوران دھکم پیل سے درجنوں مداح زمین پر گر گئے اور کچلے گئے جس سے بھگدڑ مچ گئی اور معاملہ پولیس کے قابو سے باہر ہوگیا، درجنوں مداحوں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا,ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے,کنسرٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موسیقی کے پروگرام میں 30 ہزار سے زائد لوگ موجود تھے جب کہ سٹیڈیم میں 80 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں