افسوسناک خبر، آسمانی بجلی گرنے سے متعدد ہلاکتیں ہوگئیں

تھرپارکر(پی این آئی)تھرپارکر میں دوران بارش آسمانی بجلی گرنے کے 3 الگ الگ واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہےجبکہ 20سے زائد مویشی بھی ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ننگرپارکر کے نواحی گاؤں آکراڑو میں کھیت میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ایک ہی خاندان کے 6 افراد کھیت میں موجود تھے کہ آسمانی بجلی گرگئی،جس سے دو 8 سالہ بچیاں، ایک 10سالہ بچہ ، 2 نوجوان اور ایک بزرگ جاں بحق ہوگئے۔ اس کے علاوہ گاؤں بانٹاڑیو میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر راہ گیر 40سالہ شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ چھاچھرو کے گاؤں خمیسو منگریو میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے 11سال کی بچی جاں بحق ہو گئی۔ محکمہ وٹرنری ذرائع کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے 20سے زائد مویشی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ نگرپارکر کے مختلف دیہاتوں میں گرج و چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں