ای بائیک، سولر پروگرام، ہیلتھ کارڈ سمیت دیگر سکیموں کیلئے رجسٹریشن کا طریقہ کار سامنے آگیا

لاہور ( پی این آئی) صوبہ پنجاب میں ای بائیک، سولر پروگرام، ہیلتھ کارڈ سمیت دیگر سکیموں کیلئے رجسٹریشن کا طریقہ کار سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر پنجاب میں سوشیواکنامک رجسٹری پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا جس کو خوشحالی سروے کا نام دیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ویڈیولنک ہدایات جاری کیں اور ڈپٹی کمشنرز کو سوشیو اکنامک رجسٹری کی مانیٹرنگ کا ٹاسک سونپ دیا، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے رجسٹریشن سنٹرزپر رجسٹریشن کے لئے عوام کو آسانی فراہم کرنے کی ہدایت کی، صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ زاہد بخاری اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

بتایا گیا ہے کہ سوشیو اکنامک رجسٹری کے تحت صوبہ بھر میں گھروں اور ہر گھرانے کا معاشی سٹیٹس بھی درج کیا جائے گا، سوشیو اکنامک رجسٹری کے تحت دیہات میں عوام گھر سے بیٹھ کر پورٹل پر بھی خود کو رجسٹرڈ کراسکتے ہیں اور ہیلپ لائن 080002345 پر بھی رجوع کرسکتے ہیں، سروے میں مویشیوں کو بھی شمار کیا جائے گا، سوشیو اکنامک رجسٹری کے لیے صوبے بھر میں پانچ ہزار رجسٹریشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، عوام گھر سے بیٹھ کر پورٹل پر بھی خود کو رجسٹرڈ کراسکتے ہیں اور اس مقصد کے لیے ہیلپ لائن 080002345 پر بھی رجوع کر سکتے ہیں، اس کے علاوہ رجسٹریشن کے لیے آن لائن ویب پورٹل www.pser.punjab.gov.pk پر بھی اپنے کوائف کا اندراج کیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close