کئی روز سے بجلی کی بندش، مختلف علاقوں میں شہریوں کا احتجاج

گوجرانوالہ(پی این آئی) گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں کئی روز سے بجلی کی بندش کیخلاف شہری احتجاج کیلئے سڑکوں پر آگئے۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقوں جھکڑے والی اور خردکلاں کی بجلی کئی روز سے بند ہے، متاثرہ علاقوں کے شہریوں نے بجلی بندش کیخلاف جی ٹی روڈ پر پہنچ کر شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے عالم چوک گرڈ سٹیشن کے باہر شدید نعرے بازی بھی کی۔احتجاج کے دوران جی ٹی روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں، ٹریفک کا نظام درہم برہم ہونے کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے بجلی کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close