آٹے کے تھیلے کی قیمت میں بڑا اضافہ

لاہور(پی این آئی) آٹے کے تھیلے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔۔۔پنجاب سے گندم کی بندش کے باعث پشاور میں 80 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں ایک ہزار روپے اضافہ ہوگیا۔خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشار میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں 80 کلو آٹے کا تھیلا ایک ہزار روپے جبکہ 20 کلو کا تھیلہ 400 روپے مہنگا ہوگیا۔فائن 80 کلو کا تھیلا 7500 سے بڑھ کر 8500 ہزار روپے کا ہو گیا جبکہ 20 کلو کا تھیلا بھی 400 روپے مہنگا ہو گیا۔

آٹا ڈیلرز نے پنجاب سے گندم کی بندش اور ذخیرہ اندوزی کو وجہ قراردے ڈالا، آٹے کے قیمتوں میں اضافہ ہونے کے بعد نانبائیوں نے بھی روٹی کے نرخ بڑھانے کے لیے پرتولنا شروع کر دیے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں