افسوسناک حادثہ، 3 بچے نہر میں ڈوب گئے

ہری پور (پی این آئی) دفعہ 144 کے باوجود ضلع ہری پور میں واقع خانپور نہر میں نہانے والے 3 بچے ڈوب گئے ، ایک بچے کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ دو جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے بچوں کی شناخت سمیر عمر نو سال ، ابوبکر عمر 7سال اور احسان اللہ کے نام سے ہوئی،تینوں بچوں کا تعلق محلہ راجگان خانپور سے ہے۔ریسکیو کے مطابق ایک بچے احسان اللہ کو زندہ نکال لیا گیا ہے جبکہ سمیر اورابوبکر جاں بحق ہوگئے ہیں،واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو امدادی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچی۔خیال رہے کہ خانپور نہر میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ ہے اس کے باوجود تاحال نہر میں نہانے کا سلسلہ تھم نہیں سکا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close