اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد، بازار میں آتشزدگی، سینکڑوں دکانیں جل گئیں۔۔۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایچ نائن بچت بازار میں آگ لگنے سے 700 دکانیں جل گئیں۔اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق آگ جوتوں اور گارمنٹس ک سیکشن میں لگی، بعد میں آگ نے برتنوں والے سیکشن کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا۔کافی جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا، 31 فائر بریگیڈز نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔آگ بجھانے میں پاکستان نیوی، ایئر فورس اور راولپنڈی انتظامیہ سے بھی معاونت لی گئی۔
؎
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔انہوں نے چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد سے اس حوالے سے رپورٹ طلب کر لی۔اتوار بازار میں آگ لگنے کے واقعے پر اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا بیان سامنے آ یا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور سینئر کمانڈ واقعے کی جگہ موجود ہے۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق اتوار بازار کے پورے علاقے کو پولیس تعینات کر کے کارڈن آف کر دیا ہے، آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک فلو بحال رکھنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں، اتوار بازار کے گرد ونواح میں ٹریفک کی روانی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہری آج لگنے کے مقام پر غیر ضروری مجمع نہ لگائیں، پولیس سے تعاون کریں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں