ایک اور بڑا حادثہ،کئی افراد جاں بحق ہوگئے

اٹک(پی این آئی)اٹک میں ڈی آئی خان موٹر وے پر ہکلا انٹرچینج کے قریب ایمبولینس کو حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ہکلا انٹرچینج کے قریب ایمبولینس اور ٹینکر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے۔جاں بحق افراد میں ریسکیو اہلکار بھی شامل ہے جبکہ حادثے میں ایک ریسکیو اہلکار زخمی بھی ہوا۔ایمبولینس میں مریض کو بےنظیر اسپتال راولپنڈی شفٹ کیا جا رہا تھا، حادثے میں مریض اور اس کی 3 رشتہ دار خواتین بھی جاں بحق ہو گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close