پر امن احتجاج کی کال

لاہور(پی این آئی)پر امن احتجاج کی کال…پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکنِ رانا آفتاب احمد نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پُرامن احتجاج کی کال دی ہے، ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔یہ بات اپوزیشن رکنِ پنجاب اسمبلی رانا آفتاب احمد نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا ہے کہ امن و امان کو خراب کیا جا رہا ہے، اگر یہی پروگرام ہے تو پھر اپنا پروگرام بھی بنا لیں گے، حکومت دفعہ 144 لگاتی ہے تو بتائے کس جگہ قانون کی خلاف ورزی ہوئی؟رانا آفتاب احمد نے مزید کہا کہ احتجاج اور ریلیوں پر کس قانون کے تحت پابندی لگا دی ہے،

آزادیٔ اظہار رائے کی کہاں آزادی ہے؟اپوزیشن رکنِ پنجاب اسمبلی رانا آفتاب احمد نے یہ بھی کہا کہ حکومت اگر ہم پر ظلم کرے گی تو پھر ہم ادھر ہی احتجاج شروع کر دیں گے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں