عام تعطیل کا اعلان

لاہور (پی این آئی) پنجاب کے اہم شہر بہاولنگر میں خواجہ نور محمد مہاروی کے سالانہ عرس پر مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ نور محمد مہاروی کا عرس ہر سال 3 ذوالحج کو منایا جاتا ہے، ضلعی انتظامیہ نے مقامی سطح پر چھٹی کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن کے مطابق 10 جون بروز پیر ضلع بھر میں عام تعطیل ہو گی۔دوسری جانب چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے 10 جون بروز پیر بہاولنگر کی عدالتوں میں مقامی تعطیل کی منظوری دیدی،10 جون کو ضلع بہاولنگر کی تمام سول و سیشن عدالتیں بند رہیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close