شیر افضل مروت کا نیا تہلکہ خیزبیان سامنے آگیا

دبئی(پی این آئی)شیر افضل مروت کا نیا تہلکہ خیزبیان سامنے آگیا۔۔۔۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میں عمران خان کے نظریےکا حقیقی جنگجوہوں، میں کسی سیاسی محاذ پر کبھی پیچھے نہیں ہٹوں گا- انہوں نے کہا کہ عمران خان 300 سے زائد دن اڈیالہ جیل کی سب سے چھوٹی بیرک میں ہیں۔ارشیر افضل مروت نے اپنے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ میں کیا جس کا اہتمام ملک یاسر امتیاز اعوان (بانی ممبر پی ٹی آئی مڈل ایسٹ، سابق صدر پی ٹی آئی یو اے ای، صدر ریڈ پاکستان (یو اے ای چیپٹر) اور نعمان زاہد خان (سی ای او الصقر کشمیر ایل ایل سی) کی جانب سے کیا گیا۔

عشائیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی- شرکائے تقریب میں چوہدری امجد سابق پی ٹی آئی ایم پی اے راولپنڈی، اورنگزیب خان سینیٹر پی ٹی آئی، کریم آفریدی ابوظہبی، آصف خان خیبر ٹی وی دبئی، سید وقاص شاہ دبئی، رئیس قریشی ایڈووکیٹ دبئی، آصف جبار سی ای او بی اینڈ بی دبئی، چوہدری باسط راولپنڈی، چوہدری اسماء راولپنڈی، آفتاب اقبال راولپنڈی، آصف ملک دبئی، عبدالرحمن بھٹی دبئی، عصام ملک پی ٹی آئی العین، دانش قاضی دبئی، تصدق ملک عجمان اصطبل، یاسمین کنول پی ٹی آئی دبئی، راجہ ارشد محمود دبئی، سید عمران دبئی، اعجاز خان پی ٹی آئی دبئی، بابر علی چکوال اور دیگر بہت سے لوگ شامل تھے-۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں