قربانی کے جانورں کی فروخت کے حوالے سے پنجاب حکومت کا بڑا حکم آ گیا

لاہور (پی این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت پرائس کنٹرول اور دیگر امور کا جائزہ لینے سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا جس میں تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرزنےویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کی فروخت پر فیس عائد کرنے سے روک دیا۔ اجلاس کے دوران مانیٹرنگ کے اعشاریوں سے ڈپٹی کمشنر کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی،وزیراعلیٰ نے نارووال، ننکانہ صاحب، حافظ آباد اور مری کے ڈپٹی کمشنر ز کو شاباش دی،ساتھ ہی ڈپٹی کمشنرز کی پروموشن کارکردگی سے مشروط کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے نرخ کے استحکام، ڈویلپمنٹ سکیم، شادی کے کھانے میں ون ڈش کی پابندی، تعلیم اور صحت کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ بھی لیا،انہوں نے صوبے بھر میں روٹی، بریڈ، رس اور بن کی مقررہ نرخ پر فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ امید ہے ہر ڈی سی کام کرے گا، ہر جگہ پر واضح فرق نظر آنا چاہیے، روٹی کے نرخ مستحکم ہونے تک مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھا جائے، روٹی کا سائز اور وزن کم ہونے کی شکایات نہیں ہونی چاہیے، پرائس مقرر ہونے کے بعد عملدرآمد ڈپٹی کمشنر کی ذمہ داری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں