صوبائی دارلحکومت میں ٹریفک اہلکاروں نے رکشہ ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

پشاور(پی این آئی) ورسک روڈ پر ٹریفک اہلکاروں کی جانب سے رکشہ ڈرائیور پر تشدد کرنے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

چیف ٹریفک آفیسر سعود خان کے مطابق ویڈیو میں موجود دونوں اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔چیف ٹریفک آفیسر کا کہنا ہے کہ ایس پی کینٹ ٹریفک کو واقعہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری افسر مقرر کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close