سولر فیکٹریاں لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا

لاہور(پی این آئی)سولر فیکٹریاں لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔۔۔ پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت نے مقامی سطح پر سولر پینلر کی تیاری کے لیے سنجیدگی کا اظہار کردیا۔ وزیر صنعت و تجارت شافع حسین نے چین کی ایک سولر کمپنی کے وفد سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں سولر پینلر کے لیے فیکٹریاں لگانے پر بات چیت ہوئی۔شافع حسین نے کہا کہ صوبائی حکومت مقامی سطح پر سولر پینلز کی مینو فیکچرنگ کرنا چاہتی ہے جبکہ چینی کمپنیاں سولر انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرے گی جبکہ ہم انہیں سہولت فراہم کریں گے۔

وزیر صنعت و تجارت نے طویل المدت پالیسی بنانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ چینی کمپنیوں نے سرمایہ کاری کے لیے آمادگی کا اظہار کیا ہے اور اسوقت پنجاب میں سولر انجری میں سرمایہ کاری کا بہترین وقت ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close