علی امین گنڈاپور پر فرد جرم عائد کرنے کے حوالے سے بڑی خبر

پشاور(پی این آئی)علی امین گنڈاپور پر فرد جرم عائد کرنے کے حوالے سے بڑی خبر۔۔۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر کر دی۔علی امین گنڈاپور کے خلاف کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے کی۔شریکِ ملزم اسد خان اور علی امین گنڈاپور کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے فرد جرم کے لیے 6 جون کی تاریخ مقرر کر دی۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close