مفت ادویات کی فراہمی شروع، وزیراعلیٰ پنجاب کا ایک اور شاندارمنصوبہ ، پنجاب والوں کیلئے خوشخبری

لاہور(پی این آئی) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر کے لئے فری میڈیسن ڈیلیوری پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف شادمان کچی آبادی سروسز کوارٹرز کی تنگ گلیوں سے گزر کر دل کی مریضہ رسولاں بی بی کے گھر پہنچیں۔ وزیرا علیٰ مریم نواز شریف کو دیکھ کر رسولاں بی بی خوشی سے جذباتی ہوگئیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے مریضہ کے ساتھ پلنگ پر بیٹھ گئیں،حال چال پوچھا اور ان کی صحت یابی کی دعائیں۔ رسولاں بی بی خوشی سے نہال ہوکر کہا کہ میری بیٹی میرے لیے دوائیاں لیکر خود آئیگی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف شادمان کچی آبادی میں دل کے مریض منور ملک کے گھر بھی گئیں اور ٹی سی ایس رائیڈر کے ساتھ منور ملک کو ادویات پیش کیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منور ملک سے بات چیت کی اورصحت کے بارے میں دریافت کیا۔ منور ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز شریف کا شکریہ،اب ہمیں ہسپتالوں میں دھکے نہیں کھانے پڑیں گے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں سہولت مرکز کا بھی افتتاح کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹی بی اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی رجسٹریشن کے عمل کا دوبارہ باقاعدہ آغاز کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close