لندن (پی این آئی) برطانیہ کی حکمراں جماعت کو بلدیاتی الیکشن میں مہنگائی لے بیٹھی، کمر توڑ مہنگائی کا غصہ عوام نے پولنگ بوتھ جا کر نکالا ہے۔۔۔ غزہ جنگ پر اسرائیل کی مکمل حمایت کے
سبب لیبر پارٹی کی مسلم اکثریتی علاقوں میں چولیں ہل گئیں۔۔۔ برطانیہ کے وزیراعظم رشی سوناک بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے شدید مایوس ہوئے ہیں، جبکہ لیبر پارٹی ان نتائج پر مطمئن اور خوش ہے۔۔۔ عام انتخابات سے ایک سال پہلے ہوئے بلدیاتی الیکشن کے نتائج پر ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹوریز کیلئے اقتدار پر قابض رہنا ناممکن ہوجائے گا، جبکہ لیبر بھی اگلی بار اتحاد کے بغیر حکومت نہیں بنا سکے گی۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں اپوزیشن لیبر پارٹی نے میدان مار لیا ہے، پونے دو سو اضافی نشستوں کے سبب ایک ہزار سے زائد نشستوں کے ساتھ لیبر پارٹی کا پہلا نمبر ہے۔۔۔ دوسری جانب بریڈ فورڈ میں لیبر پارٹی کو آزاد امیدواروں کے ہاتھوں شکست کا سامنا ہوا ہے اور اس کی متعدد مضبوط سیٹیں چھن گئی ہیں۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں