آئندہ دو ماہ اہم قرار دے دیئے گئے

اسلام آباد(پی این آئی)آئندہ دو ماہ اہم قرار دے دیئے گئے۔۔۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 ماہ بہت اہم ہیں اس دوران سیاست اپنا رنگ دکھائے گی۔ راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کے آئین میں نائب وزیراعظم کی کوئی گنجائش نہیں، نائب وزیر اعظم جاتی عمرہ کا آئین ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ 2 ماہ بہت اہم ہیں، اس دوران سیاست اپنا رنگ دکھائے گی جب کہ حکومت کو پالیسیوں پر نظر ثانی کرنا ہوگا ۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت کسی پی ٹی آئی رہنما سے رابطہ نہیں، پی ٹی آئی کے مذاکرات پر شبلی فراز ہی کچھ کہہ سکتے ہیں تاہم سانحہ 9 مئی کےجوبے گناہ ہیں انہیں فوری رہا کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ کو لفافوں میں پاؤڈر بھیج رہے ہیں، کسان اور صنعت کار رو رہے ہیں ابھی تک ایک کلو گندم نہیں خریدی گئی، جہازوں سے کم گندم منگوائی جارہی ہے، جہاز کراچی گندم پھینک کر جا رہے ہیں، نیب گندم اسکینڈل کا فوری نوٹس لے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں