اسلام آباد(پی این آئی)چینی انجینئرز پر حملہ، 4 گرفتار۔۔۔خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں ملوث 4 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، نیٹ ورک کے دیگر دہشتگردوں کی شناخت بھی کر لی گئی۔سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ 26 مارچ کو چینی انجینئرز کی گاڑی پر خودکش حملہ ہوا تھا، حملے میں 5 چینی انجینئرز ہلاک ہوئے تھے۔واضح رہے کہ بشام میں چینی انجینئرز کی گاڑی پر ہونے والے خود کش حملے میں خاتون سمیت 6 چینی باشندے جاں بحق ہوئے تھے۔
اس واقعے کے بعد صدر پاکستان، وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے چینی سفارتخانے کا دورہ کر کے اپنے سب سے قریبی دوست ملک کے باشندوں پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی اور چینی باشندوں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں