زمین لر ز اُٹھی، زلزلے کے جھٹکے، شدت کیا تھی؟

کراچی (پی این آئی) مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بدھ کی شب کو آنے والے زلزلے نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے ضلع ملیر، لانڈھی، قائد آباد، کاٹھور، گڈاپاور دیگر علاقوں میں بدھ کی شب کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3 عشاریہ 2 اور گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔ بتایا گیا ہے کہ گہرائی کم ہونے کی وجہ سے زلزلے کی شدت زیادہ محسوس کی گئی۔ تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close