بیلٹ باکس میں ووٹ پہلے سے ہی بھرے جاچکے تھے، چوہدری شجاعت حسین کی ہمشیرہ کا تہلکہ خیز انکشاف

گجرات (پی این آئی)سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی ہمشیرہ ثمیرہ الہٰی نے الزام لگایا ہے کہ بیلٹ باکس میں ووٹ پہلے سے ہی بھرے جاچکے ہیں۔

ثمیرہ الہٰی نے پی پی 32 گجرات کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا اور کہا کہ پولنگ اسٹیشنوں پر تالا لگا کر باہر پولیس بیٹھی ہے،بیلٹ باکس میں ووٹ پہلے سے ہی بھرے جا چکے ہیں، پولنگ کا عملہ مجبور اور بالکل بے بس ہے، پولنگ افسر جواب دینے سے قاصر ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ موسیٰ الہٰی کا عملہ کاپیاں لے جا چکا، مخالفین نے بیلٹ باکس خود بھرے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close