سرگودھا، قبروں سے بچوں کی ہڈیاں نکالنے کا دل دہلا دینے کا واقعہ

سرگودھا(پی این آئی) سرگودھا میں تھانہ لکسیاں کے قریب قبروں کی بے حرمتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

علاقہ مکین کے مطابق موضع سیوڑ میں ایک درجن سے زائد قبروں کی بے حرمتی کی گئی، گروہ نے کمسن بچوں سمیت بڑوں کی قبریں کھودیں۔علاقہ مکین کا بتانا ہے کہ نامعلوم افراد قبروں سے بچوں کی ہڈیاں نکال کر لے گئے۔پولیس کے مطابق 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close