پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

لاہور(پی این آئی) محکمہ داخلہ پنجاب نے 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات والے 10 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کردی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضمنی انتخابات والے 10 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔لاہور، قصور، چکوال،گجرات، بھکر، وزیرآباد،نارووال، شیخوپورہ، رحیم یارخان اور ڈیرہ غازی خان میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ان ضلاع میں 18 اپریل سے 22 اپریل تک دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔دفعہ 144کے نفاذ کے دوران لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close