روٹی کی قیمت کم، نانبائی ایسوسی ایشن کا حتمی اعلان

لاہور(پی این آئی)روٹی کی قیمت کم، نانبائی ایسوسی ایشن کا حتمی اعلان۔۔۔ نان بائی ایسوسی ایشن نے ایک بار پھر روٹی کی قیمت کم کرنے سے صاف انکار کردیا۔متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت جو چاہےکر لے، ہم روٹی سستی نہیں کریں گے۔ایسوسی ایشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جب تک آٹے کا تھیلا 1600 اور میدہ 7500 کا نہیں دیں گے، نان روٹی سستی نہیں کریں گے۔متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ لاہور کے بیشتر تندوروں پر نان اور روٹی کی پرانی قیمت بحال کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا کہ روٹی کے نرخ مقرر کرنے سے پہلے مکمل تحقیق کی گئی، 20 کلو آٹے کی قیمت میں 500 روپے کمی کی گئی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ آٹے کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام کو ہونا چاہیے، تندور پر آٹے کی قیمت، روٹی بننے پر تمام خرچ پر غور کرکے قیمت مقرر کی گئی۔انہوں نے کہ کہا پنجاب حکومت تندوروں پر نان روٹی کی قیمت پر عمل درآمد کروا رہی ہے اور خلاف وزری کرنے پر قانون کے مطابق کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔یاد رہے گزشتہ روز ہی لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نواز شریف کے ہمراہ تندوروں کا دورہ کر کے نان روٹی کی نئی قیمتوں کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد چیک کیا۔

مریم نواز نے روٹی کے وزن اور قیمت کے بارے میں دریافت کیا اور ہدایت کی کہ نوٹیفکیشن کو دیوار پر لگائیں جبکہ نواز شریف کا اس موقع پر کہنا تھاکہ روٹی 20 روپے میں دوبارہ نہ دے دینا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ روٹی اب 16 روپے کی ہو گئی ہے، ہم نے روٹی کی قیمت 16 روپے اور نان کی 20 کر دی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں کمی کے بعد روٹی بھی سستی کردی گئی تھی اور روٹی کی نئی قیمت 16 روپے مقرر کی گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close